ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ نیشنل ہائی وے پر پہاڑی سے گرا پتھروں کا ڈھیر - لاری اور کار ڈرائیور بال بال بچ گئے

انکولہ نیشنل ہائی وے پر پہاڑی سے گرا پتھروں کا ڈھیر - لاری اور کار ڈرائیور بال بال بچ گئے

Sun, 11 Jun 2023 12:23:13    S.O. News Service

انکولہ 11 / جون (ایس او نیوز)  ساحلی کرناٹکا میں ابھی مانسون کی آمد آمد ہے، تیز بارش کی شروعات نہیں ہوئی ہے،  بحر عرب سے سمندری طوفان اُٹھنے کی وجہ سے  ساحلی علاقوں میں بارش کی شروعات ہوئی ہے،  لیکن ایسے میں   انکولہ نیشنل ہائی وے پر پہاڑی پر سے پتھر گرنے کی واردات پیش آئی ہے جس پر عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نیشنل  ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد و رفت کے دوران شیرورو- بیلسے گھاٹ کی پہاڑی  پرسے اچانک پتھروں کا ڈھیر پھسل کر سڑک پر آ گیا مگر خوش قسمتی سے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں پر موجود افراد کسی بڑے نقصان سے بال بال بچ گئے ۔ 

    بتایا جاتا ہے کہ نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے کھدائی میں نکلنے والے بڑَے بڑے پتھر پہاڑی پر اس جگہ جمع کر رکھے ہیں ۔ ان میں سے کچھ پتھروں کا ڈھیر اچانک پھسل کر سڑک پر آ گیا تھا ۔ ایک بڑا تودا  لاری کے ٹائر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے ٹرک رک گیا ۔ دوسری طرف ایک کار کے ڈرائیور سے دوسرا پتھر ٹکرایا جس کی وجہ سے اسے معمولی چوٹ آئی ۔ 

    عوام کا کہنا ہے کہ آئی آر بی کمپنی اور نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کو اس جانب توجہ دیتے ہوئے پہاڑی پر سے پتھروں کو ہٹانے کا کام فوراً انجام دینا چاہیے ورنہ آنے والے دنوں میں تیز برسات کی وجہ سے مزید ایسی خطرناک واردات ہونے کے امکانات موجود ہیں ۔ 


Share: